ماسکو: روس نے برطانیہ کے مزید 50 سے زائد سفارتی اور ٹیکنیکل سٹاف کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان روسی وزارت خارجہ کے مطابق روسی ایجنٹ پر کیمیائی حملے کے بعد برطانیہ اور روس کے تعلقات میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے.
برطانیہ کی جانب سے روسی سفیر کو ملک بدر کئے جانے کے جوابی اقدام میں روس سے 23 برطانوی سفارت کاروں کو پہلے ہی بیدخل کیا جا چکا ہے جبکہ برطانیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے امریکا، یورپی ممالک اور نیٹو بھی 150 سے زائد روسی سفارتکاروں کو بیدخل کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ سالسبری میں 4 مارچ کو سابق روسی ایجنٹ اور اس کی بیٹی پر کیمیائی گیس کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد برطانیہ نے حملے کا الزام روس پر لگایا تھا جبکہ روس نے برطانوی سفارتی عملے کے 50 افراد کم کرنے کیلئے برطانیہ کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔