ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹی20 :پاکستان نے پہلے ٹی 20 کیلئے پلیئنگ الیون فائنل کرلی

03:41 PM, 1 Apr, 2018

کراچی:پاکستان نے پہلے ٹی 20 کیلئے پلیئنگ الیون فائنل کرلی ہے جبکہ پی ایس ایل فائنل میں حسن علی کو لگاتار تین چھکے مارنے والے آصف علی کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ کیلئے گرین شرٹس کا دستہ تیار کرلیا گیا ہے جبکہ   دس کھلاڑی فائنل اور گیارہویں پلیئرکیلئے حسین طلعت اورمحمدنواز میں سے کسی ایک کو ٹیم میں جگہ ملے گی۔

دیگر کھلاڑیوں میںاحمدشہزاد، فخرزمان ، بابراعظم ،شعیب ملکآصف علی،کپتان سرفرازاحمد،شاداب خان ،محمدعامر،حسن علی، فہیم اشرف کی خدمات قومی ٹیم کو حاصل ہونگی۔خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ٹی20 میچوں کی سیریز کیلئے کراچی میں موجود ہے اور آج پہلا ٹی 20 رات 8 بجے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں