اداکار رنویر سنگھ فٹبال کھیلتے زخمی،آئی پی ایل کی تقریب میں پرفارم نہیں کرپائیں گے

03:22 PM, 1 Apr, 2018

نئی دہلی :اداکارہ دیپکا پڈوکون کے ساتھ شادی کی تاریخ طے ہونے کے بعدہی بھارتی اداکارہ رنویر سنگھ فٹبال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں بھی پرفارم نہیں کرپائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:محمد حفیظ نے سرگودھا میں نوجوانوں کی تربیت کیلئے کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان کردیا

بھارتی میڈیا نے رنویر سنگھ کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹس میں بتایا کہ فٹبال کھیلتے ہوئے ان کا کندھا زخمی ہوگیا جب کہ ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ کیلئے آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ اداکار رنویر نے فیصلہ کیا کہ وہ زخمی حالت میں بھی اپنی نئی آنے والی اپنی نئی آنے والی فلم 'گلی بوائے'کی شوٹنگ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی 7 اپریل کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے تھے لیکن زخمی ہونے کی وجہ سے وہ اب پرفارم نہیں کرسکیں گے تاہم ٹورنامنٹ کے فنالے میں ان کے پرفارم کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین کا پی ایس پی میں شمولیت کا فیصلہ

خیال رہے کہ گزشتہ دنوںہی اداکار رنویر سنگھ کی دیپکا پڈوکون کے ساتھ رواں سال ہی شادی کی تاریخ طے پائی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں