2018 ء میں ہی دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع ہوجائےگی:احسن اقبال

01:34 PM, 1 Apr, 2018

نارووال:وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ2018میں ہی  دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع ہوجائےگی جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی جلد ڈیم کی تعمیر شروع کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے صحافیوں اور تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غازی بروتھاکے بعد کسی نے بڑا آبی منصوبہ نہیں بنایا تھا،2013 میں ہمیں لٹا پٹا پاکستان ملا،زرداری کی کرپشن کے بعد ملک ہمارے سپردکیاگیا جبکہ پہلی مرتبہ حکومت نے دیامربھاشاڈیم کیلئے ایک سو ارب روپے سے زمین خریدی۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ پی ایس پی کا ہوگا،انیس قائم خانی کا دعویٰ

وفاقی وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیداہواتومعیشت کریش کرجائےگی، معیشت کریش کرگئی توسرمایہ کاری کابوجھ برداشت نہیں کرسکیں گے،چندسال پہلے بیرونی دنیاپاکستان کوخطرناک ملک قرار دے رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم،چیف جسٹس کے پاس کیا فریاد لیکر گئے وضاحت ہونی چاہیئے:قمر زمان کائرہ

احسن اقبال نے کہا کہ سیاستدان قوم کے فریادی ہوتے ہیں،پاکستان میں سیاست اور جمہوریت کو چلنے دینا چاہیے جبکہ آیندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کےخلاف سازش کی جارہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں