ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین کا پی ایس پی میں شمولیت کا فیصلہ

11:40 AM, 1 Apr, 2018

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی ایک اور وکٹ گر گئی ہے اور رکن قومی اسمبلی وسیم حسین بھی کمال کے ہونے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ذرائع کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین پی ایس پی میں شمولیت بارے آج انیس قائم خانی کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے جس میں ایم کیو ایم کو خیر باد کہنے بارے اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی باقیات کو نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبر کے قریب دفنا دیا گیا

خیال رہے کہ ایم کیوایم فاروق ستار اور پاک سر زمین مصطفیٰ کمال کے درمیان اتحاد اور علیحدگی کے بعد ابتک ایم کیوایم کے 5 ممبران پی ایس پی میں شامل ہوچکے ہیں۔ایم پی اے میں شیراز وحید، نائید بیگم،نائلہ لطیف شامل ہوئیں جبکہ ایم این اے فوزیہ حمید اور وسیم حسین آج شمولیت کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ الیکشن میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہی بنے گی:خواجہ آصف

قبل ازیں سلمان مجاہد بلوچ پی ایس پی میں شمولیت کے بعد پی ایس پی کو خیر باد کہہ کر ایم کیوایم فاروستار گروپ میں چلے گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں