چنیوٹ:پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اس بات کی وضاحت ہونی چاہیئے کہ وزیراعظم چیف جسٹس کے پاس کیا فریاد لے کر گئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ قوم جانتی ہے کرپشن کرنے والاپیسہ بیوی بچوں کے نام ہی رکھتا ہے،حکومتی نااہلی ہے طے شدہ معاملے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی،نواز شریف نا اہلی پر بار بار کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا اور میاں صاحب بار بار اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آئندہ الیکشن میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہی بنے گی:خواجہ آصف
رہنما پی پی پی نے مزید کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ہے 20 کروڑ لوگوں نے ووٹ دیا 5 افراد نے نکال دیا، قانون توڑنے پر عدالتیں ہی فیصلہ دیتی ہیں،کیا نواز شریف ملک سے عدالتی نظام ختم کرنا چاہتے ہیں؟۔
یہ بھی پڑھیں:معروف سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی باقیات کو نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبر کے قریب دفنا دیا گیا
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ فیصلے میں لکھا ہے نواز شریف نے جھوٹ بولا جعلی کا غذات جمع کرائے ،نواز شریف کے خلاف نیب میں اربوں ڈالر کرپشن پر مبنی ریفرنس ہیں، نواز شریف کیس کا فیصلہ جب ہو گا قوم کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا، نواز شریف فوج اور عدلیہ پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم چیف جسٹس سے کیا لینے گئے تھے وضاحت ہونی چاہئیے،وزیر اعظم عدلیہ سے شائد رعائت مانگنے گئے ہوں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں