معروف سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی باقیات کو نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبر کے قریب دفنا دیا گیا

10:54 AM, 1 Apr, 2018

لندن:دورحاضرکے معروف سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی باقیات کو نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبر کے قریب دفنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق14مارچ کو انتقال کرنے والے سٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات کیمبرج یونیورسٹی کے گریٹ سینٹ میری چرچ میں ادا کی گئیں۔سٹیفن ہاکنگ کی باقیات کو"ویسٹ منسٹرایبے"میں نیوٹن اورچارلس ڈارون کی قبرکے قریب دفنایا گیا۔ تدفین کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد چرچ کے باہر موجود رہی۔

خیال رہے کہ سٹیفن ہاکنگ بیسویں اور اکیسویں صدی عیسوی کے معروف ماہر طبیعیات تھے۔ انھیں آئن سٹائن کے بعد گزشتہ صدی کا دوسرا بڑا سائنس دان قرار دیا جاتا تھا۔ ان کا زیادہ تر کام ثقب اسود یعنی بلیک ہول، نظریاتی کونیات (کونیات) کے میدان میں ہے۔

ان کی ایک کتاب وقت کی مختصر تاریخ ایک شہرہ آفاق کتاب ہے جسے انقلابی حیثیت حاصل ہے۔ یہ آسان الفاظ میں لکھی گئی ایک نہایت اعلیٰ پائے کی کتاب ہے جس سے ایک عام قاری اور اعلیٰ ترین محقق بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ وہ ایک خطرناک بیماری سے دو چار تھے اور کرسی سے اٹھ نہیں سکتے تھے۔ ہاتھ پائوں نہیں ہلا سکتے اور بول نہیں سکتے تھے۔

لیکن وہ دماغی طور پر صحت مند رہے اور بلند حوصلے کی وجہ سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے تھے۔ وہ اپنے خیالات کو دوسروں تک پہنچانے اور اسے صفحے پر منتقل کرنے کے لیے ایک خاص کمپیوٹر کا استعمال کرتے تھے۔ ان کی بیماری ان کو تحقیقی عمل سے روک نہ سکی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں