لاہور: وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طبیعت اب بہتر ہے، میڈیا میں بلاوجہ ان کی طبیعت سے متعلق سنسنی پھیلائی جا رہی ہے ۔
اس بیان کو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اکاونٹ کے ذریعے جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے گردے میں چھوٹی سی پتھری کی تشخیص ہوئی ہے مگر آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ میڈیا میں وزیراعظم کی صحت سے متعلق بلاوجہ سنسنی پھیلائی جا رہی ہے ، ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔
وزیراعظم کی طبیعت بہتر ہے ، میڈیا بلاوجہ سنسنی پھیلا رہا ہے ،مریم نواز
10:43 PM, 1 Apr, 2017