کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کا پاراچنار کا دورہ

09:03 PM, 1 Apr, 2017

پشاور :  کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے پاراچنار کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جمعہ کو ہونے والے دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی، کورکمانڈر کو دھماکے اور امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

گذشتہ روز کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پاراچنار کے مصروف ترین نور بازار میں دھماکا ہوا تھا. جس کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے قبول کرنے کا دعوی کیا تھا۔دھماکے کے دوسرے دن پاراچنار میں سوگ کا سماں رہا جبکہ علاقے کے تمام کاروباری مراکز، تعلیمی اداروں اور بازاروں میں سناٹا چھایا ہوا تھا،ایجنسی ہیڈکوارٹرز ہسپتال پاراچنار کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 136 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا تھا جن میں سے 37 شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور روانہ کردیا گیا۔ایم ایس کے مطابق 40 سے زائد زخمیوں کا علاج ایجنسی ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں جاری ہے۔حکام نے تصدیق کی کہ بارودی مواد سے بھری گاڑی کو نماز جمعہ کے اجتماع سے قبل پاراچنار کی مرکزی امام بارگاہ کے خواتین کے گیٹ کے نزدیک پارک کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں