جیتو ورما کو ممبئی پر ڈاکوؤں نے فیملی سمیت لوٹ لیا، پتھراؤ سے اداکار زخمی بھی ہوگئے

جیتو ورما کو ممبئی پر ڈاکوؤں نے فیملی سمیت لوٹ لیا، پتھراؤ سے اداکار زخمی بھی ہوگئے

09:00 PM, 1 Apr, 2017

ممبئی: جیتو ورما اپنی فیملی کے ساتھ ممبئی واپس آرہے تھے کہ جے پور کے علاقے ماؤنٹ آبو کے قریب ان کی گاڑی پتھر سے ٹکراگئی جس کے بعد ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے نتیجے میں فرنٹ سیٹ پر بیٹھے  اداکار کو پیشانی پر پتھر لگنے سے شدید چوٹ آئی اور ڈاکو تمام لوگوں کو لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ ڈاکوؤں کی سنگ باری سے گاڑی کو بھی بری طرح نقصان پہنچا۔

اداکار کو حادثے کے فوری بعد ممبئی کے اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی دائیں آنکھ کے بری طرح متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے اور ان کے آنکھ کے اوپری حصے پر گہرے زخم کے باعث 10 ٹانکلگے ہیں۔

مزیدخبریں