ممبئی : بالی وڈ اداکار ایوشمان کھرانہ جو ان دنوں اپنی نئی فلم ”شب منگل سودان“ کی عکسبندی کے سلسلے میں دہلی میں ہیں، فلمی سیٹ کے اردگرد ان کے سیکڑوں مداح گھیرا کرے رکھتے ہیں۔
اداکار نے اس صورتحال میں ان مداحوں سے وعدہ لیا ہے کہ اگر وہ فلم کی عکسبندی میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے تو وہ ہر روز فلمی مناظر کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد ان کے لئے گانا گائیں گے۔
ان کے مداح ان کی بات پر راضی ہو گئے ہیں اور وہ بھی ان کے ساتھ کئے ہوئے وعدے کی پاسداری بخوبی کر رہے ہیں اور ان دنوں فلم کے مناظر کی عکسبندی مکمل کر کے باقاعدگی سے انہیں گانے سناتے ہیں۔
نئی فلم میں ان کی ہیروئن بھومی پیڈنیکر ہیں،فلم کی عکسبندی جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔