نوکری سے چھٹکارہ پانے کیلئے ملازمہ کا انوکھا انداز

08:35 PM, 1 Apr, 2017

سنگا پور: سنگا پور میں ایک شخص اپنے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھ اس وقت شدید خوفزدہ ہوگیا جب اسے فوٹیج میں گھر کی ملازمہ نہایت خوفناک اور غیر معمولی حرکات کرتی نظر آئی۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملازمہ سفید لباس میں ملبوس ہے، اس کے بال کھلے اور اس کے چہرے کا احاط کیے ہوئے ہیں اور وہ گردن جھکائے انہیں حرکت دے رہی ہے۔اس دوران وہ کسی نادیدہ شے کی طرف اشارہ بھی کر رہی ہے۔
نور البکر نامی شخص کا کہنا ہے کہ بظاہر یوں لگتا ہے کہ ملازمہ غسل کر کے آئی جس کے بعد وہ کسی شیطانی قوت کے زیر اثر آگئی۔ اس نے کہا کہ خوش قسمتی سے گھر پر کوئی موجود نہیں تھا ورنہ عین ممکن ہے کہ ملازمہ انہیں کوئی نقصان پہنچا دیتی۔
بعد ازاں نور نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھ کر خوفزدہ ہوگئی، تاہم کئی افراد نے اسے ملازمہ کی مکاری سے عبارت کیا اور کہا کہ شاید وہ اس ملازمت سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔
کچھ لوگوں نے کہا کہ شاید اس طرح ملازمہ سے خوفزدہ ہو کر اسے اس کے ملک واپس بھیج دیا جائے، اور وہ یہی چاہتی ہو۔

مزیدخبریں