عالیہ بھٹ فیشن میگزین گریزیاکے سرورق کی زینت بن گئیں

08:34 PM, 1 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ فیشن میگزین گریزیاکے سرورق کی زینت بن گئیں۔ فیشن میگزین نے اپنی اشاعت کے 9 سال مکمل ہونے پر نیا ایڈیشن جاری کیا ہے جس کے سرورق کی زینت اداکارہ عالیہ بھٹ بنی ہیں۔
اداکارہ عالیہ بھٹ نے سرورق پر شائع ہونے والی تصویر میں گہرے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ان کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم ”بدریناتھ کی دلہنیا“ ہے جس میں ان کے مدمقابل ہیرو اداکار ورون دھون ہیں۔فلم نے کامیاب بزنس کیا ہے۔

عالیہ بھٹ اپنی نئی فلم ڈریگن کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی کروائیں گی جس میں ان کے مدمقابل ہیرو اداکار رنبیر کپور ہوں گے۔

مزیدخبریں