آسٹریلیا کی 2 ریاستیں شدید سیلاب کی زد میں

06:15 PM, 1 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

سڈنی:  آسٹریلیا کی دو  ریاستیں کوئینز لینڈ  اور ساؤتھ  ویلز شدید سیلاب کی زد میں آ گئیں، سیلاب کے باعث دو افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد نکل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ۔

سیلاب کے باعث کئی علاقوں میں پل تباہ ہوگئے جبکہ سڑکیں ڈوبنے سے کئی شہروں کا زمینی رابطہ بھی منطقہ ہو چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آسٹریلیا کے چھ بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح خطر ناک حد تک بڑھنے سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی۔ 

حکام کے مطابق سیلاب کی باعث دوافراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد نکل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔ دونوں ریاستوں میں 1 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے جبکہ امدادی ٹیموں کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

مزیدخبریں