وزیراعظم نواز شریف کے بائیں گردے میں پتھری کی تشخیص

وزیراعظم نواز شریف کے بائیں گردے میں پتھری کی تشخیص

لاہور: وزیر اعظم نواز شریف کے گردے میں پتھری نکل آئی۔ وزیراعظم نے آج لاہور کے ایک نجی اسپتال میں چیک اپ کرایا تھا جہاں ان کا سی ٹی سکین بھی کیا گیا۔ سی ٹی سکین ٹیسٹ کی فوٹیج نیو نیوز نے حاصل کر لی۔

سی ٹی سکین فلم میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ میاں نواز شریف کے بائیں گردے میں پتھری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا سی ٹی سکین فرضی نام سے کیا گیا۔

ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق پتھری کو لیتھوٹرپسی کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے یا پتھری نکالنے کے لیے آپریشن بھی کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ گردے کی پتھری تشویشناک نہیں ہے تاہم اس کا جلد علاج ضروری ہے۔ ملک میں ماہر یورالوجسٹ موجود ہیں اور اس کا علاج پاکستان میں کرایا جا سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں