سرائے عالمگیر: غیرت کے نام پر نویں جماعت کی طالبہ قتل، ملزمان گرفتار

04:10 PM, 1 Apr, 2017

سرائے عالمگیر: حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی۔ سرائے عالمگیر کی 18 سالہ فضہ کو باپ اور 2 بھائیوں نے ملکر قتل کر دیا۔ نام نہاد غیرت کے پچاری باپ کو اپنے ہی خون میں ہاتھ رنگنے پر خوف آیا نہ پتھر دل بھائیوں کو۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال متقل کر کے مقتول فضہ کے والدین اور دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں