لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریارخان ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے لیے سری لنکا روانہ ہو گئے۔ اجلاس کل سے کولمبو میں ہو گا۔ اجلاس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا معاملہ زیر غور لایا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق بھارت کے خلاف سیریز نہ کھیلنے سے نقصان ہو رہا ہے اور اگر بھارت نے سیریز نہ کھیلی تو قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
بگ تھری معاہدے کے تحت بھارت نے پاکستان سے 8 سیریز کھیلنا تھیں جن میں سے 2 سیریز ضائع ہو چکی ہیں جبکہ تیسری سیریز بھی ہوتی نظر نہیں آ رہی۔
اے سی سی اجلاس میں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا پر مشتمل بگ تھری کے خاتمے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق بگ تھری کے حمایتی سری لنکا کرکٹ بورڈ کو منانے کی کوشش کی جائے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں