ایشون ہرنیا میں مبتلا، آئی پی ایل میں شرکت نہیں کر سکیں گے

02:41 PM, 1 Apr, 2017

نئی دہلی: مصروف ترین بھارتی شیڈول نے بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کو ہرنیا میں مبتلا کر دیا۔ بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کے ہرنیا میں مبتلا ہونے کے بعد اب ان کی آئندہ ماہ شیڈول آئی پی ایل میں شرکت ممکن نہیں رہی ہے

۔ وہ سپر جائنٹس کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ ایشون کو ہرنیا سے نجات پانے کیلئے 6 سے 8 ہفتے درکار ہوں گے لیکن وہ جون میں چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔ اسپنر بحالی فٹنس کا عمل جلد شروع کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں