خبردار،ہوشیار،آج ہے اپریل فول،بے وقوف بننے سے بچیں

11:32 AM, 1 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: ہوشیار رہیں کیونکہ یکم اپریل اورمنایا جارہا ہے۔ ’’اپریل فول‘‘ اس بار بھی لوگوں نے ایک دوسرے کو بیوقوف بنانے  میں کوشاں ہیں۔آج کے روز کسی بھی خبر پر تصدیق کے بغیر یقین نہ کریں،ورنہ بلاوجہ کی زحمت اور نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

دھیان سے رہیں۔ کہیں کوئی شرارتی شخص آپ کو فول بنانے میں کامیاب نہ ہو جائے۔ اپریل فول کا شوشہ دنیا بھر میں ہواعام ،جی بھر کر جھوٹ بولا جاتا ہے اور مجال ہے کہ کوئی شرمندہ ہو۔آج کے دن کوئی آپ کوکسی پیارے کے حوالے سے بُری خبر دے سکتا ہے جسے سن کر آپ وقتی طور پر پریشان ہو سکتے ہیں۔ اس لئے جلد بازی میں کسی بات کی تصدیق کئے بغیر یقین نہ کر لیں۔ ورنہ آپ سچ مچ میں اپنا نقصان کرالیں گے اور جھوٹ بولنے والا ڈھٹائی سے صرف اتنا بولے گا"اپریل فول""اپریل فول۔

مزیدخبریں