لاہور: لوڈشیڈنگ کا عذاب شروع ہو گیا،شہریوں کی چیخیں نکل گئیں،شارٹ فال 3700میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ وزارت پانی و بجلی نے بھی ، آنے والے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے کی بری خبر سنا دی۔بچے ،بوڑھےسبھی لوڈشیڈنگ کا عذاب سہنے پر مجبور ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ انکی نیندیں حرام ہو کر رہ گئی ہیں۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال شارٹ فال 3700میگاواٹ تک جا پہنچا۔ بجلی کی طلب 13370 میگا واٹ جبکہ رسد 9672 میگاواٹ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے773 میگاواٹ بجلی تو ،ترسیلی نظام کے نقصانات کی نذر ہو رہی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق آنے والے دنوں میں بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھے گاجبکہ نندی پور اور بھکی پاور پلانٹ بھی بجلی پیدا نہیں کر رہے۔بجلی کاشارٹ فال بڑھتےہی لوڈشیدنگ کے دورانیے میں بھی مزید اضافہ ہو جائے گا،،،،