امریکہ میں سڑک پر اموات کی وجہ سمارٹ فونز کا استعمال ہے،سیفٹی ایسوسی ایشن

امریکہ میں سڑک پر اموات کی وجہ سمارٹ فونز کا استعمال ہے،سیفٹی ایسوسی ایشن

واشنگٹن :امریکہ میں ایک تحقیق کے مطابق پیدل چلنے والے افراد کی اموات میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے یا سڑک پار کرتے ہوئے سمارٹ فون کا استعمال ہے۔یو ایس گورنرز ہائی وے سیفٹی ایسوسی ایشن کے خیال میں 2016 میں 6000 افراد کی موت سڑک پر پیدل چلتے ہوئے ہوئی، جو گذشتہ 20 برسوں میں سب سے بڑی تعداد ہے۔
گذشتہ چھ برسوں میں ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق جن عوامل کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے اس میں موبائل فون کا استعمال بھی شامل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیدل چلنے والے افراد کی اموات میں اضافے میں ایک حالیہ عنصر کا اضافہ سڑک استعمال کرنے والے تمام صارفین میں سمارٹ فون کے استعمال میں اضافہ ہوسکتا ہے.
یہ ڈرائیوروں اور پیدل چلنے والے افراد دونوں کی توجہ ہٹانے کی وجہ ہوسکتا ہے۔دیگر عوامل میں بہت زیادہ ڈرائیونگ، پیٹرول کی کم قیمتیں اور ورزش کے لیے زیادہ چلنا اور ماحولیاتی وجوہات شامل ہیں۔
الکوحل بھی کسی حد تک ان اموات کی ذمہ دار ہے، 34 فیصد پیدل چلنے والوں اور 15 فیصد ڈرائیور کسی جان لیوا حادثے کا سبب بنے جب وہ نشے کی حالت میں تھے۔یہ رپوٹ 2016 کے پہلے چھ ماہ کے دوران تمام ریاستوں سے اکٹھے کئے گئے اعداد و شمار کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔