لندن : اگر آپ تتلیوں کو دیکھنا اور انہیں چھونا پسند کرتے ہیں تو لندن کا رخ کرلیں کیونکہ لندن میں موجود نیچرل ہسٹری میوزیم میں مختلف قسم کی رنگ برنگی اور دلکش رنگوں سے بھرپورسیکڑوں تتلیاں نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہیں۔
ہر سال منعقد کی جانے والی اس دلچسپ نمائش میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی میوزیم کی جانب رخ کر رہے ہیں جہاں دنیا بھر سے لائی گئی تتلیوں کی کئی اقسام ان کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
اس میوزیم کے گارڈن میں سیکڑوں سے زائد تتلیوں کو آزادبھی کیا گیا جہاں آنے والے افراد نا صرف اپنے اردگرد اڑتی تتلیوں کو دیکھ اور چھو سکتے ہیں۔
بچوں کی معلومات کیلئے یہاں انڈے سے تتلی بننے کے عمل کی وضاحت کا بھی انتظام کیا گیا ہے جس نے ان کی دلچسپی میں مزید اضافہ کردیا ہے
اس نمائش میں دنیا بھر سے لوگ اپنے کام کاج کو چھوڑ کر دل کو بھہلانے اور دماغی سکون کیلئے ان قدرتی رنگ برنگی اور دلکش تتلیوں کو دیکھنے میوزیم میں آتے ہیں۔