کراچی :سیہون لال باغ کے مقام پر خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی2بوگیوں میں آگ لگ گئی۔
تفصیل کے مطابق سیہون شریف کے قریب لکی کے مقام پر خوشحال خٹک ایکسپریس کی 2بوگیوں میں آگ لگ گئی تاہم لگی گئی کو آگ کو قابو کر لیا گیا ہے۔ریسکیو عملے نے ٹرین میں لگی آگ پر 2 گھنٹے بعد قابوپالیا۔
اس ٹرین میں پیپلز پارٹی کے کارکنان بھیسوار تھے۔ پیپلز پارٹی کےکارکن ذوالفقار بھٹوکی برسی میں شرکت کیلئے لاڑکانہ جارہے تھےکہ اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور ٹرین کو ہنگامی صورتحال کے باعث روک لیا گیا۔تاہم آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بوگیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے بعد 4 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا.